گیلانی کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، امریکا

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا حل ملک کے آئین اور قانون کے تحت تلاش کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا موجودہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔