ہالی ووڈ فلم لائف آف پائی آج پاکستان بھر میں ریلیز ہو گی

Hollywood Life Of Pi

Hollywood Life Of Pi

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم لائف آف پائی ۔آج پاکستان بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ پاکستان میں فلم کو ریلیز کیا ہے مانڈی والا اینٹرٹینمنٹ نے جبکہ ایچ بی اومیڈیا پارٹنر ہیں ۔ یہ کہانی ہے شیر اور ایک لڑکے کی۔

ویران جزیرے پر کئی دن شیر کے ساتھ گزارنے والالڑکا پائی۔اپنی معصوم آنکھوں سے دنیا کو ایک نئی نظرسے دیکھتا ہے۔اسے سمندرکے اندر کئی حیران کن مناظر دکھائی دیئے۔ روشنیوں بھرا دلکش سمندر اور اٹھکیلیاں کرتی مچھلیاں اس کے سامنے رقص پیش کرتیں۔اسے پانی میں کبھی ماں کا عکس یاد آیا ، کبھی گائوں میں گزارے دنوں کی یاد ستاتی۔آخر کار شیر سے دوستی ہوئی تو وہ پائی کا ساتھی بنا۔

فلم لائف آف پائی نے دنیا بھر میں کامیاب بزنس کرنے کے بعد پاکستان کا رخ کیاہے۔ تھری ڈی فلم لائف آف پائی کو مانڈی والا اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیاگیا ہے جبکہ فلم اےآروائی ڈیجیٹل اور ایچ بی او فلم کے میڈیا پارٹنر ہیں۔