ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، سیمی فائنل میں پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں شکست

Hockey Champions Trophy

Hockey Champions Trophy

ہاکی چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) میلبورن ہاکی چیمپئز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں پانچ دو سے شکست ہو گئی، گرین شرٹس نے مایوس کن کھیل پیش کیا ، گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، میچ کے آغاز سے ہی ڈچ کھلاڑی کا پلہ بھاری نظر آیا۔

ڈچ کھلاڑیوں نے بھی اپنی برتری دکھاتے ہوئے گول پہ گول سکور کیے ۔پہلے ہاف کے اختتام ہالینڈ نے تین گول کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے واحد گول ہو سکا۔ میچ میں گرین شرٹس کا دفاع اور اٹیک خاصا کمزور نظر آیا۔ گول کرنے کے کئی قیمتی مواقع ضائع کیے گئے ۔ دوسرے ہاف میں بھی ہالینڈ کی جانب سے دو مزید گول کیے گئے۔ جبکہ پاکستان نے ایک گول کیا۔