ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار ہوں۔ پرویز مشرف

Musharraf

Musharraf

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے گرفتاری کا خوف نہیں، ہرقسم کی صورت حال کے لیے تیارہوں ،کسی سے سیکیورٹی کی ضمانت نہیں چاہیے، وطن وآپس ضرور آؤں گا کراچی کے جلسے میں تاریخ کا اعلان کروں گا۔
ذرائع سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کسی کے کندھوں پربیٹھ کر پاکستان نہیں آنا چاہتا،ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے قانونی ٹیم کام کررہی ہے پرویز مشرف کا کہناتھاکہ عمران خان کے نظریات مجھ سے ملتے جلتے ہیں ان سے مفاہمت ہوسکتی ہیلیکن جوہاتھ ملائے اسی سے ہاتھ ملاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے الیکشن کے موقع پر بات ہو سکتی ہے کراچی سمیت پورے ملک کے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، اقتدارمیں آ کر ضلعی نظام بحال کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل کے خلاف ہیں اس لیے فی الحال اسے تسلیم نہیں کیا جاناچاہیے تاہم اس سے دوستی اور دشمنی کے درمیان کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔