ہفتہ کو سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این اسٹیشنز بند رہیں

CNG Station

CNG Station

کراچی: (جیو ڈیسک) ہفتہ 24 مارچ کو 24 گھنٹے کے لئے کراچی سمیت سندھ کے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمٹیڈ کے اعلامیہ کے مطابق ہفتہ چوبیس مارچ صبح نو بجے سے اتوار پچیس مارچ صبح نو بجے تک چوبیس گھنٹے کے لئے کراچی سمیت سندھ کے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

صوبے میں سی این جی اسٹیشنز بورڈ مینجمنٹ کے تحت معاہدے کے مطابق بند کئے جارہے ہیں تاہم سوئی سدرن گیس حکام کا موقف ہے کہ گیس سپلائی کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں چوبیس گھنٹے بندش کا دورنیہ کم بھی کیا جاسکتا ہے۔