ہم خود کو امریکا کی کالونی سمجھ رہے ہیں ، فضل الرحمان

fazlur rehman

fazlur rehman

اسلام آباد(جیوڈیسک)جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے آپ کو امریکا کی کالونی سمجھ رہے ہیں ۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز کے بعد پاکستان کسی ملک کا اسٹریٹیجک پارٹنر نہیں رہا۔ اور پاکستان کو اب باضابطہ اعلان کردینا چاہیے کہ وہ کسی کا اسٹریٹیجک پارٹنر نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں این جی اوز طاقتور ہیں اور وہ قانون سازی پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔