ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ شاہی سید

shahi syed

shahi syed

ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کرنا شہدا کے خون سے رو گردانی کے مترادف ہوگا جس پر تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے مردان ہاؤس پر آنے والے نو منتخب عہدیداران کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مسائل باہمی اتحاد و اتفاق میں پنہاں ہے عوامی نیشنل پارٹی ہی تمام مظلوم قومیتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگاامن و آشتی کے پیغام کو پھیلانا ہوگاعوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہو گا۔