ہینڈ بال چیلنج ٹرافی میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

Handball Champion Trophy

Handball Champion Trophy

ساتھ ویسٹ ایشین ہینڈ بال چیلنج ٹرافی میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ فائنل میں پاکستان کو بھارت نے شکست دی۔ یمن نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ کھٹمنڈو میں ہونے والے مینز ہینڈبال چیلنج کپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان ہینڈ بال ٹیم نے چیلنج ٹرافی دو ہزار تیرہ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان نے گروپ میچ میں افغانستان کو تنتیس ستائیس گول کے فرق سے ہرایا۔ نیپال کو چھتیس چھبیس گول سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں یمن کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میں قومی ٹیم کو بھارت نے چالیس بیس گول سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ ویمنز ایونٹ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ شرکت کی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں شرکت کے بعد دونوں ٹیمیں بیس دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گی۔