یوراج فائٹر ہے ، کینسر سے جنگ میں بھی کامیاب ہوا،شردپوار

Sharad Pawar

Sharad Pawar

بھارت : (جیو ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر شرد پوارعیادت کرنے بھارتی سپر اسٹار یوراج سنگھ کے گھر گئے۔شردپوار نے کہاکہ یوراج سنگھ فائٹر ہے اسی لئے وہ کینسر سے جنگ میں بھی کامیاب رہا۔ کرکٹ ورلڈکپ کے مین آف دی ٹورنامنٹ یوراج سنگھ پیر کو کینسر کا علاج کرکے بھارت لوٹے ہیں۔انہوں نے دس روز میں پریکٹس کا آغاز اور دو ماہ میں کرکٹ میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

آئی سی سی کے صدر نے جوہانسبرگ میں ون ڈے میچ کے ایک اوور میں یوراج سنگھ کے چھ چھکوں کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یوراج کے صحت یاب ہوکر بھارت واپسی کی بے حد خوشی ہے۔امید ہے کہ وہ جلد بھارتی ٹیم میں واپس آئے گا اور پرستار اسے حسب روایت جارحانہ بیٹنگ کرتا دیکھیں گے۔