یورپی میڈیاکو پاکستان کاایٹمی طاقت بننا ہضم نہیں ہو رہا،اسلام الدین شیخ

Senator Islamuddin Shaikh

Senator Islamuddin Shaikh

اسلام آبادسینیٹ میں چیف آف ویپ سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا ہے کہ یورپی میڈیا کو پاکستان کی ایٹمی طاقت پسند نہیں ہے اسی لیے بین الاقوامی سازش کے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو غیر محفوظ ظاہر کر نے کی مہم شروع کر کے دنیا کو گمراہ کرتا ہے ۔سکھر میں گفت گو کرتے ہوئے اسلام الدین نے کہا کہ یورپی اخبارات کے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کا شکار ہے اس دہشت گردی میں ہمارے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کی جانیں گئی ہیں لیکن ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔