یونان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی حل کیے جائینگے :جارج ماروی کوس

گجرات: کے کے ای اور  پئم پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے جبکہ یونان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی حل کیے جائینگے ، ان خیالات کا اظہار یونان سے  آئے ہوئے پانچ رکنی وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، وفد کے سربراہ جارج ماروی کوس نے کہا کہ ہماری تنظیم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ یونان میں مقیم تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور تمام فورموں پر بات کی جائے جبکہ ہم نے گزشتہ 5سالوں میں پاکستان کے اندر مختلف فلاحی کام شروع کر کے متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے ، جبکہ پاکستان کی سیاسی اور دینی قیادت سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تا کہ پاکستان اور یونان کے تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں ، اور پاکستان سے ملنے والے پیار کو کبھی بھی بھلا نہیں سکیں گے ، اس موقع پر میزبان آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے راہنما ضیاء سید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونان کی عوام نے مشکل حالات میں پاکستان کی عوام کی خدمت کر کے دوستی کا ثبوت دیا ہے اور یونان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینگے اور امید کرتے ہیں کہ تارکین وطن یونان کی سیاست میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے اور ایسی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ روابط کو فروغ دینگے جو کہ پاکستان کے ساتھ اپنے روابط قائم کرنا چاہتے ہیں ۔