یونیک ہیومن رائٹس آگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ) کی زیرِنگرانی رنمل شریف دربار نوشو پاک پرفری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

پاہڑیانوالی(محمد بلال احمد بٹ)یونیک ہیومن رائٹس آگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ)کی زیرِنگرانی رنمل شریف دربار نوشو پاک پرفری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدربار حضرت نوشو پاک پر یونیک ہیومن رائٹس آگنائزیشن پاکستان کے ضلع منڈی بہائوالدین کے صدر محمد ریاض ساہی وخرم شہزاد مانوچک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور ہماری تنظیم ملک بھر میں عوامی خدمت کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی جس میں غریب اور مستحق ونادار لوگوں کا فری میڈیکل چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائیں گی ۔ انھوں نے بتایا کہ فر ی میڈیکل میں گردونواح میں درجنوں دیہاتوں سے آنے والے تقریبا 300سو مریضوں جن میں بچے ،بوڑھے ،مردو خواتین شامل تھیںکا فری معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر یونیک ہیومن رائٹس آگنائزیشن پاکستان کے بانی وصدر عمرحیات جویہ نے فری میڈیکل کیمپ کادورہ کیا اور اانتظامات کا جائزہ لیا اور اپنی ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی او رانکی کا وشوں کو سراہا اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی اور نادارافراد کی خدمت ہمارا عزم ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ غریب اور مستحق لوگوں کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ۔ محمد ریاض ساہی صدر ضلع منڈی بہائوالدین،خرم شہزاد نائب صدر ،ریاض احمد جنرل سیکرٹری ،ڈاکٹر قمر عباس ،محمد عظیم تحصیل نائب صدرمحمداسلم تارڑ ،اورافتخار احمد تارڑ ودیگر ہمراہ تھے۔