یکم جنوری سے5 روپے کی قانونی حیثیت ختم ہو جا ئے گی

5 rupee

5 rupee

اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں کمرشل بینکوں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کو پانچ روپے کے بینک نوٹ اکتیس دسمبر، دوہزار گیارہ تک تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو پانچ روپے کے نوٹ تبدیل کرانے یا تبدیلی کی مالیت کو اپنے متعلقہ بینک اکاونٹ میں منتقل کرانے کے لئے ہدایت بھی جاری کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق عوام پانچ روپے کے نوٹ کمرشل بینکوں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے صرف تبدیل کراسکتے ہیں، ترجمان نے واضح کیا کہ پانچ روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت یکم جنوری، دوہزار بارہ سے ختم ہوجائے گی۔ اس تاریخ سے اسے قانونی طور پر لین دین کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔