یہ تاثر غلط ہے کہ حسین حقانی کو ہم نے فرار کرایا۔ گیلانی

gilani

gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کا نام ای سی ایل سی میں تھا عدالت نے نکلوایا یہ تاثر درست نہیں کہ حقانی کو ہم نے فرار کرایا۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی میں کوئی سیاسی ونگ نہیں ہونا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ کل انرجی کانفرنس کی شہباز شریف صدارت کریں گے تو ماحول ٹھیک ہو جائے گا۔ صدر پاکستان کے دورہ بھارت پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ کامیاب رہا ان کا کہنا تھا کہ اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تجارتی تعلقات سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔