کنجاہ : وقار حسین گیلانی کی شہباز سرور بٹ سے ملاقات

کنجاہ (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110گجرات کے ممتاز رہنما سید وقار حسین گیلانی نے گزشتہ روز کنجاہ پریس کلب کے چیئرمین اور سابق کونسلر بلدیہ کنجاہ شہباز سرور بٹ سے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گجرات کے معروف صحافی غلام ربانی ، کنجاہ پریس کلب کے صدر محمد صدیق بٹ ، جنرل سیکرٹری یاورعباس ،سابق وائس چیئرمین بلدیہ کنجاہ عبدالرحمن مرزا، شیخ محمد ادریس بھی موجود تھے۔