12شخصیت کو پر وقار تقریب میں اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر خصوصی ایوارڈ پیش کیے گئے

گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  گجرات کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں گجرات ، وزیرآباد کے معروف علماء کرام ، مشائخ عظائم ، دینی محفلوں ، ممتاز تاجران ، رفاہی ، کاروباری ، 12شخصیت کو ایک عظیم الشان پر وقار تقریب میں انکی اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر خصوصی ایوارڈ پیش کیے گئے۔

اس پر وقار تقریب کا آغاز حافظ محمد شفیق کی تلاوت قرآن حکیم سے آغاز ہوا ، جبکہ شہر گجرات کے معروف ثناء خوان سید حسن رضا گیلانی نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اس پروقار ایوارڈ تقریب میں نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے انجام دیے اور جن 12مختلف سماجی ، رفاہی ، دینی ،ادبی اور کاروباری شخصیت کو ان کے رفاہی خدمات پر خصوصی ایوارڈ پیش کیے ہیں ان کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔

مجاہد ملت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، میاں عبدالرشید پگانوالہ ، حاجی محمد مشتاق وزیرآباد ، ملک محمد اظہار اعوان ، ڈاکٹر محمد کامران چشتی ، شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، حاجی شیخ محمد الیاس ، ملک محمد یوسف چاند ممبر اصلاحی کمیٹی وزیرآباد ، حاجی انجم رحمان ، صاحبزادہ محمد فاروق نقشبندی ، وزیر آباد کے معروف دینی و سماجی اور ممبر امن کمیٹی خالد محمود چیمہ وزیرآباد کو ان کی خدمات کی پیش نظر ایوارڈ پیش کیے گئے۔

اس پر وقار تقسیم ایوارڈ کے موقع پر لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم گجرات کے صدر عمر شریف قادری نے بھی مختلف دینی و سماجی اور رفاہی کاموں پر روشنی ڈالی آخر میں پیر طریقت صوفی محمد عارف چشتی نے خصوصی دعا فرمائی۔

اس موقع پر تمام اراکین نے علینا ریسٹورنٹ میں بہت اچھے انتظامات کئے تھے اس موقع پر لبیک یا رسول اللہ گجرات کے زیر اہتمام تمام مہمانوں کے اعزاز میں 12ممبران نے 12گھروں سے 12کھانے تیار کرواے جن کو تمام مہمانوں نے بہت سراہا ۔