کنجاہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کنجاہ (جی پی آئی )کنجاہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ صبح 6بجے سے شام 6بجے تک کے دورانیہ میں بجلی کی صرف 5گھنٹے فراہمی کی جاری ہے جس سے سخت سردی کے موسم میں کاروباری سرگرمیاں جام ہوکر رہ گئیں ہیں ۔ روزگار ختم ہوکر رہ گئے بجلی کی بندش سے جہاں چھوٹے کارخانے اور انڈسٹریاں بند ہونے سے مزدور طبقہ پہلے ہی بے روزگار ہوچکا تھا اب معمولی نوعیت کے کاروبار بھی ٹھپ ہونے لگے ہیں ۔ دکانداروں کی معاشی حالت بھی تباہ ہورہی ہے۔ حکمران اس بہت بڑے بحران کو حل کرنے کے بجائے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بحران پر فوری طور پر قابو پایا جائے اور عوام کو اس بنیادی سہولت سے محروم نہ رکھا جائے