کھاریاں : چوہدری فاروق شہید عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ غلام شبیر شاہد

کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری فاروق شہید عظیم شخصیت کے مالک تھے ، ان کے عظیم ہونے کی تعریفیں وہ لوگ بھی کرتے ہیں جوکہ کسی کی تعریف کرنا گوارہ نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار معروف صحافی قاری غلام شبیر شاہد آف پنجن کسانہ نے کیا انہوں نے کہا کہ ان جیسے محب وطن اورمدبر سیاستدان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ، جو کہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں، ان کی پہلی ترجیح ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنا ہوتا ہے ، فاروق شہید جیسی شخصیت کسی کسی کیلئے اللہ تعالیٰ خاص انعام ہوتا ہے۔

جس کی تعریفین دنیا سے کوچ کر جانے کے بعد بھی عوام خصوصاً مخالفین بھی کرتے ہیں ، چوہدری ارشد محمود ایم پی اے اپنے شہید بھائی کے کا ز کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔