وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے میرٹ کی سرے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں

گجرات(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کے میرٹ کی سرے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں 19ویںاور20ویں گریٹ ڈاکٹرز پر 18ویں گریٹ کے ڈاکٹر کو تعینات کردیا گیا ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال لگا دیا گیا عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اس حکم کو فوری طور پر واپس لیاجائے سینئرڈکٹرز کے ساتھ سراسر زیادتی ہے وزیر اعلی پنجاب کو گجرات کے اس امر پر خود نوٹس لینا چاہیے کیونکہ قانون کے مطابق بھی موجودہ 18ویں گریٹ کے ڈاکٹر کو ایم ایس نہیں لگایا جاسکتا کیونکہ اسی ہسپتال میں عرصہ دراز سے ایمانداری سے ڈیوٹی دینے والے ڈکٹرز کو نظر انداز کیا گیا ہے جو قانونا بھی اخلاقی نقطئہ نظر سے بھی زیادتی ہے۔

موجودہ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ذوالفقار نے اپنے موقف میں کہا کہ میری تو کوئی سفارش بھی نہیں مجھے پہلے تین ماہ کے لئے عارضی لگایا گیا اس کے بعد چیف سیکرٹری ہیلتھ فواد حسن فواد نے مجھے اس قابل سمجھا تو انہوں نے مجھے یہی پکا تعینات کردیا وہ جسے چاہے ایم ایس لگائیں یا نہ لگائیں میرا اس میں کوئی قصور نہیں۔