جمعیت علماء اسلام تحصیل مٹہ مجلس عمومی کا ایک اہم اجلاس

جمعیت علماء اسلام تحصیل مٹہ مجلس عمومی کا ایک اہم اجلاس، اجلاس میں ناظم عمومی تحصیل مٹہ کا انتخاب ہوا ، جس میں شاہ روان خان ایڈوکیٹ متفقہ طور پر مقرر ہوا ، چونکہ ناظم عمومی کا عہدہ خالی ہوا تھا ، نیز اجلاس میں تمام عمومی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی ضلعی ناظم عمومی قاری شمس الرحمن اور ضلعی نائب امیر مولانا حفیظ الرحمن اور تحصیل مٹہ کا امیر مولانا عبید اللہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلا م ایک منظم دینی اور سیاسی قوت ہے اور اکابر اولیا ء کی جماعت ہے اور موجودہ حالات میں اسلام اور ملک کے حفاظت جانتے ہے۔

اس لئے مولانا فضل الرحمن نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ جن کے بڑے وجوہات حج کرپشن اور توہین رسالت اور ملک میں بے امنی اور ٹیکسوں کا مقرر کرنا وغیرہ ہے۔ انشاء اللہ ملک میں علماء کرام کا اقتدار آنے والا ہے ۔ انشاء اللہ قوم میں وحدت اتفاق پیدا کرینگے ۔ آخر میں ملک اسلام اور تمام انسانوں کیلئے دعائے خیر سے اختتام پذیر ہوا۔