16-01-2013 کراچی کی حبریں

اڑہ میں 19افراد کی بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہے۔آسیہ اسحاق

کراچی (جی پی آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکریٹری اطلا عات و ترجمان آسیہ اسحاق نے پشاور کے علاقے باڑہ میں 19افراد کی بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیل چکا ہے کے پی کے سمیت کسی بھی صوبے میں امن وامان کی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ حکومت فی الفور اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے ،انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر عوام میں عدم تحفظ کا احساس بہت بڑھ گیا ہے۔جبکہ حکمرانوں کو اپنی عیا شیوں کی فرصت نہیں ۔اور عوام اب موجودہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہے۔اور وہ دن اب دور نہیں کہ جب عوام ان نااہل حکمرانوں کو ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دینگے، انہوں نے مذید کہا کہ ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں ایک نہیتے احتجاج کرنے والے شہری کی زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہے۔کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ پر مامور اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بجائے نہتے شہریوں پر فائرنگ کرتے ۔اور انہیں موت کے گھا ٹ اتار رہے ہیں۔یہ صورتحال کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ، اور اس طرح کے اقدام عوام کے غم و غصے کو بڑھا وا دیںگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقع کی عدالتی تحقیقات کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
نا مو س مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا تحفظ امت کا سرمایۂ حیات اور ایمان کی بنیادہے۔علا مہ شا ہ مظہر الحق قادری

کر اچی (جی پی آئی) جما عت اہلسنّت سند ھ کے نا ئب ناظم اعلی علا مہ سید شا ہ مظہر الحق قادری نے کہا کہ رسو لوں کی تعظیم اور تکریم دراصل اللہ تعالیٰ ہی کی تعظیم اور تکر یم ہو تی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ نا مو س مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا تحفظ
امت کا سرمایۂ حیات اور ایمان کی بنیادہے،آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا اسو ئہ حسنہ ہر زما نے میں مسلما نو ں کی قو ت کاسر چشمہ رہا ہے اور تاقیا مت انشا ء اللہ رہے گا ۔لیکن اسکے سا تھ کم ظر ف کو تا ہ نظر گر وہ بھی رہا ہے جس نے حضو ر اکر م صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیر ت و شخصیت ،عز ت و نا مو س کے سا تھ بے ادبی کی ہے اور یہ بے ادب گستاخا ن رسول ہر زما نے میں نہ صر ف رسواء ہو ئے ہیں بلکہ نشا ن عبر ت بن گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے مد ینہ مسجد لانڈھی ، با بر ما رکیٹ لانڈھی نمبر 1،چراغ ہو ٹل لانڈھی نمبر 5،کو رنگی نمبر 5،میدان اہلسنّت کو رنگی نمبر6میںمیں استقبا ل ربیع الاول کے سلسلے میں پر چم کشا ئی کر تے ہو ئے کیا۔دریںاثنا ء شہر بھر کے مختلف علاقو ں میں جماعت اہلسنّت سند ھ کے زیر اہتمام استقبا ل ربیع الاول بعنو ان تحفظ نا مو س رسا لت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے اجتما عات سے علا مہ سید حمز ہ علی قادری ، علا مہ محمداکر م سعید ی ،پر وفیسر غلام عبا س قادری،قاضی نو رالاسلام شمس ،محمد احمد صد یقی،محمداظہر خان قادری،پیر محمد افضل نقشبندی ، صو فی ارشد علی کاظمی،صاحبز داہ سید عبد القادرشا ہ شیرازی نے خطابات میں کہاکہ مسلما ن کا ایما ن ہے کہ اللہ تعا لی کی ذا ت اقدس کے بعد حضو ر نبی کر یم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ہی کا مقام افضل و اعلی اور بلندو با لا ہے ۔علامہ محمد اکر م سعید ی نے خطا ب میں کہا کہ قر آن مجید کے ذریعہ رب العالمین نے اپنی با ت کا وسیلہ حضو ر نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذا ت اقدس کو بنا یادرحقیقت اللہ کی با رگا ہ میں پہنچنے کا ذریعہ اور وسیلہ حضورصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذات ہے۔ قرآن کی حقیقت کوسنت مصطفی پر عمل پیر اہو کر ہی سمجھا جاسکتا ہے۔علامہ سید حمز ہ علی قادری نے خطا ب میں کہا کہ حضو ر اکر م صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی حیا ت مبا رکہ سے دنیا کی تہذ یب میں انقلا ب بر پا ہو اہے۔ انہو ں نے کہا کہ حضو ر اکر مصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی حد درجہ تعظیم وتوقیر کر نا عاشقان مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کاطرہ ٔ امتیاز رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
رسو ل کا ئنا ت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذا ت تما م انسا نیت کیلئے رحمت ہے۔
محمد سلیم عطا ری

کر اچی (جی پی آئی)انجمن نو جو انا ن اسلام پاکستا ن کے رہنما محمد سلیم عطا ری نے کہا کہ رسو ل کا ئنا ت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذا ت تما م انسا نیت کیلئے رحمت ہے،عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوںبلکہ تمام جہانوں کے لئے برکتوں ، رحمتوں ،عظمتوں اور سعادتوں کا باعث ہے۔انہو ں نے کہا کہ ربیع الاول کا اولین تقاضا ہے کہ مذ ہبی رواداری ،احترام ِانسا نیت کے جذ بے کو فر وغ دیا جا ئے۔انہو ں نے کہا کہ نبی پاک صاحب لولاکصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی اس دنیا میں تشریف آوری پر خوشیاں منا نے کے سا تھ اپنے آقا صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی برکات کے حصول کیلئے اپنے گھروں دفاتر اور محلوں میںمحافل میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا انعقاد کریں۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے استقبا ل ِربیع الاو ل کے سلسلے میںلیا ری آگر ہ تا ج کا لو نی میں پر چم نبو یصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم لہراتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر زبیر رضا ، سید اکبر شا ہ ، محمد اسحا ق چشتی ، محمد طیب عطا ری ، محمد کا مر ان قادری بھی مو جو د تھے ۔محمد سلیم عطا ری نے مزید خطاب میں کہا کہ شمع رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے پروانے کراچی تا خیبر متحد ہیں ۔اس سال بارہ ربیع الاول کوعید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا جشن مزید زور وشور شایان شان طریقے سے منائیںگے۔انہو ں نے کہا کہ حضو ر اکر م صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی حیا ت مبا رکہ دنیا ئے انسا نیت کیلئے مشعل را ہ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میلا د مصطفی کے آ فاقی پیغا م کو فر وغ دیکر ہی دنیا میںاسلا م کے خلا ف بڑھتے ہو ئے چیلنجوںکا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔محمد سلیم عطا ری نے کہا کہ انسا ن کو اللہ نے اشر ف المخلوقات بنا یا اور نسبت مصطفی کے طفیل اہل ایما ن کو ممتا ز و منفر د اور افضل تر ین مقام عطا کیا ۔انہو ں نے کہا کہ موجودہ دور میں انسان جن مشکلات کا شکا ر ہے اس کی واحد وجہ اللہ اور اسکے رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے انحراف ہے ضر ورت اس امر کی ہے کہ قرآن و سنت کے مطا بق زند گی کو گز ارا جا ئے۔انہو ں نے وفا قی حکو مت اور حکومت سندھ سے مطالبہ
کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول میں حفاظتی اقدامات وانتظامات کے لئے محر م الحرام جیسے سخت ترین انتظاما ت کئے جا ئیں۔ پولیس ، رینجرز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں ،ایجنسیز ما ہ ربیع الاول میں ہائی ریڈ الرٹ رکھا جائے ۔ سیکیورٹی کے تمام انتظاما ت کو مسلسل چیک کیا جائے تاکہ دہشت گرد ، تخریب کار اور فسادی عناصرامن وامان کا مسئلہ پیدا نہ کر سکیں۔حکو مت عیدمیلا دالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم میں 11اور 12ربیع الاول کی چھٹی کا اعلان کر ے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔