تین صفر مجلس ذکر العباس سالانہ حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ گجرات میں منعقد ہوئی
Posted on January 10, 2011 By Asif گجرات
گجرات(جی پی آئی)3صفر مجلس ذکر العباس سالانہ حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ سرکلر روڈ گجرات میں منعقد ہوئی ، مجلس عزا کا اہتمام سید ذوالفقار حسین نقوی ، سید مظہر عباس زیدی ، رومی شاہ نے کیا ، مجلس عزا سے ذاکر اہل بیت ظفر محسن ، باوا سید شفقت محسن کاظمی ، حافظ نجم الحسن آف منگووال ، غلام شبیر خدام ، ذاکر اہلبیت غلام عباس کاظمی آف شادیوال ، مولانا محمد عباس محمدی آف شہر رسولنگر نے خطاب کیا، حسینیہ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری سید سرفراز جعفری ، مہر اکبر علی ، سید آصف رضا نقوی ، سید الطاف عباس کاظمی نے شرکت کی۔
جعفریہ یوتھ کے حسینی رضا کاران نے سیکورٹی کا بہت اچھا انتظام کیا اور رات بھر ڈیوٹی سرانجام دیں ، ماتمی دستہ ، انجمن محبان آل محمد نے ماتم داری کی اور پر سہ ماتم داری پیش کیا ، ذوالفقار علی ذلفی نے سٹیج سیکرٹری کی خدمات سرانجام دیں۔
by Asif
Editor at GeoURDU.com & Software Engineer