1965ء سے پہلے کے تمام تجارتی راستے بحال کئے جائیں: بزنس کونسل

pak india

pak india

لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور میں ہونیوالی پاک بھارت بزنس کانفرنس نے دونوں حکومتوں پر زور دیا ہے کہ 1965 کی جنگ سے پہلے والے تمام تجارتی راستوں کو کھول دیا جائے۔پاک بھارت بزنس کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت تجارتی رہنماں پر مشتمل ذمہ دار گروپ قائم کیا جائے۔ اقتصادی تعاون کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کی فراہمی کیلئے اپنی حکومتوں کے ساتھ لابنگ کرے گا۔ 2010 کے اعلان دہلی میں جن 6 شعبوں کی نشاندہی کی گئی تھی ان میں چند کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کیلئے جلد کمیٹیاں بنادی جائیں۔ 1965 سے پہلے والے تمام تجارتی راستے کھول دئیے جائیں۔ موبائل فون رومنگ پر پابندی ختم کرنے اور بینکنگ کے شعبے میں تعلقات فوری طور پر قائم کرنے پر زور دیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تیسری بزنس کانفرنس آئندہ سال نئی دہلی میں ہوگی۔