2014 کے بعد افغانستان میں فوج رکھنے کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا

Josh Ernst

Josh Ernst

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کا فیصلہ جلد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہو جائیں لیکن معاہدے کی ناکامی کی صورت میں امریکا اور اتحادی ممالک کیلئے افغانستان میں دو ہزار چودہ کے بعد کے لیے منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو گا۔