23 ویں سالانہ محفل ذکر و نعت و سماع ”فروغ اسلام و استحکام پاکستان مشائخ و بین المذاہب امن اتحاد کنونشن”کا پہاڑی گرائونڈ میں شاندار انعقاد ، مختلف مذاہب و مسالک کے اسکالرز سمیت لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز کی شرکت

بین المذاہب امن اتحاد کا اولین مقصد تمام مذاہب و مسالک کو ساتھ لیکر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ چیئرمین صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کرسچین کمیونٹی نے لاثانی سرکار کی خدمات سے متاثر ہو کر اپنے گرجا گھروں میں محفل میلاد مصطفیۖ کا انعقا د شروع کیا۔لارڈ بشپ شمس پرویز کیلاش کمیونٹی بین المذاہب امن اتحاد میں پاکستان بھر سے شمولیت کا اعلان کرتی ہے ۔

عطاء الرحمٰن صدر کیلاش کمیونٹی پاکستان چترال لاثا نی سرکار صاحب کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اقلیتی پریم پارٹی بین المذاہب امن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کرتی ہے۔چیئرمین دانیال بھٹی ہندو کمیونٹی کو جو پیار اور محبت آستانہ عالیہ لاثانی سرکار صاحب سے ملی اسکی مثال پورے پاکستان میں نہیںہے۔ساجن بھاٹیا چیئرمین آل پاکستان مینارٹی کونسل پاکستان آج سے قبل بین المذاہب امن اتحاد کا اتنا عظیم الشان اجتماع کبھی نہیں دیکھا ۔