آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

Weather

Weather

بلوچستان (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا ۔ تاہم مالاکنڈڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش استور میں11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت داود،شہید بینظیر آباد میں 45 ،جبکہ سکھر میں 43 ،جیکب آباد،بہاولپور،رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسیمات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اسلام آباد 34 ،مری 23 ،لاہور 41،مظفرآباد35 ،کراچی 35 ،گلگت 23 ،پشاور 35 ،فیصل آباد 39 ،کوئٹہ 30 ،ملتان 40 ،سکردو14 ،حیدرآباد میں 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔