25 مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت ،نوٹیفکیشن جا ری

Mango

Mango

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد وزارت تجارت نے 25 مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کیلئے وزارت تجارت نے 1 لاکھ 75 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف رکھا ہے جس سے ملک کو 6 کروڑ ڈالرزرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اسلامی ممالک سے بہتر آرڈرز کی توقع پر رواں سیزن برآمدات کا ہدف گزشتہ سال سے 25 ہزار ٹن زائد رکھا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں آم کی فصل خراب ہونے کے باوجود رواں سال ملک میں 15 لاکھ 50 ہزار ٹن آم پیدا ہونے کی توقع ہے۔