7 بڑے خاندان پاکستان کو لوٹ رہے ہیں ، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لندن (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سات بڑے خاندان پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔ عوام کو ان کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لئیریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد یا شاکراللہ جان کے ناموں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق ہو چکا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات خونی ہوں گے جو پاکستان کے درودیوار کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کے لیے سمجھوتہ ہو چکا ہے اور عمران خان اب عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔