پی ایس 85 کا نتیجہ 24 مئی تک روکنے کا حکم جاری

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی(جیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سسی پلیجو کی درخواست پر پی ایس پچاسی کا نتیجہ چوبیس مئی تک روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ سسی پلیجو نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے۔

حیدر شاہ شیرازی نے پولنگ کے دوران دھاندلی کی جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن کے سات سو انسٹھ ووٹ غائب کر دئیے گئے۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ غائب ہونے والے ووٹ ملنے تک پی ایس پچاسی کا نتیجہ روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔