اے پی سی کیلئے امین فہیم کو دعوت نہیں دی گئی،پیپلز پارٹی کا اظہار تشویش

Amin Fahim

Amin Fahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت امین فہیم کو نہیں دی گئی، پیپلز پارٹی کے ارکان نے صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو بحیثیت قائد حزب اختلاف جبکہ قائم علی شاہ کو بحیثیت وزیراعلی سندھ بلایا گیا ہے لیکن امین فہیم کو دعوت نہیں دی گئی۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔