عافیہ صدیقی کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے، شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جلد سے جلد پاکستان منتقل کیا جائے۔ ان کی وطن واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگومیں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ قوم کی بہادر بیٹی ہیں۔ انہوں نے جس طرح مصائب کا مقابلہ کیا قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے صدرزرداری اور امریکی قیادت پر زور دیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان منتقل کیا جائے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی کوششوں کیلئے وہ چوہدری شجاعت کی شکرگذار ہیں۔