عباس ٹاون دھماکے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج

Karachi Blast

Karachi Blast

کراچی(جیوڈیسک)سندھ کے مختلف شہروں میں کراچی کے علاقے عباس ٹاون میں ہونے والے دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں کراچی دھماکے کے خلاف مظاہرے کے دوران سڑکوں پر ٹائرجلائے گئے۔

جبکہ نامعلوم افرادنے فائرنگ بھی کی۔سکھر میں شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت تھانا اے سیکشن کے سامنے دھرنا دیاگیا، مشتعل افرادنے گھنٹہ گھر چوک کی دکانیں بند کرادیں جبکہ شہرمیں آج نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔ نواب شاہ میں شیعہ علما کونسل اور وحدت مسلمین کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔