عبدالعلیم خان نے رائزنگ سن انسٹیٹوٹ برائے خصوصی اطفال ( عبدالرحیم خان ) کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

چکوال : عبدالعلیم خان نے رائزنگ سن انسٹیٹوٹ برائے خصوصی اطفال ( عبدالرحیم خان ) کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا، سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر سابق گورنر پنجاب لیفنٹٹ جنرل ( ر) خالد مقبول، ڈاکٹر عبدالتواب( اعزازی صدر) ، مسز عبدالتواب،کرنل ( ر) سلیم صاحب، محمود احمد اور فراز احمد چوہدری موجود تھے،اس موقع عبدالعلیم خان نے پر کہا کہ خصو صی بچوں کو معاشرے میں برابر کا مقام دلانا ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو اس ذمہ داری سے عہد ہ برآں ہونا چاہیے اور بالخصوص ان خصوصی بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات ملنا چاہیے تاکہ وہ زندگی کے کسی بھی پہلو میں کمی کی پروا ہ کیے بغیر آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں خصو صی بچوں کی بحالی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں ،مخیر حضرات کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایسے اداروں کی سر پرستی کرنا چاہیے، انہوںنے کہا کہ خصوصی بچے تھوڑی توجہ اور وسائل کی دستیابی سے معاشرے کا فعال حصہ بن سکتے ہیں حکو مت کو اس اہم شعبہ کی طرف خصو صی توجہ کرنی چاہیے اور خصو صی بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنی چاہیے ۔عبدالعلیم خان نے پلاٹ اور اس پر چار منزلہ عمارت کی تعمیر اور سامان سن رائزنگ انسٹیٹوٹ کو دینے کا اعلان بھی کیا ، اس موقع پر چئیرمین رائزنگ سن انسٹیٹوٹ اور سابق گورنر پنجاب خالد مقبول نے عبدالعلیم خان کا خصو صی شکریہ ادا کیا۔