قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حلف اٹھا لیا

Justice Tassaduq Hussain

Justice Tassaduq Hussain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حلف اٹھا لیا، جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے موقع پہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو موقع پر سزا دی جائے گی۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر حساس پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کی جائے گی اور ضمنی الیکشن صاف اور شفاف کروائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات صاف شفاف کروا کر تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد بحال کریں گے۔