افغان فورسز کا اولین مشن طالبان کا زور توڑنا ہے: پینٹاگان

Lloyd Austin

Lloyd Austin

پینٹاگان (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کا پہلا مشن طالبان تحریک کی جانب سے ملک کی اراضی کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کی کوشش سے قبل طالبان کے زور حرکت کی قوت کو آہستہ کرنا ہے۔ آسٹن نے یہ بات ہفتے کے روز امریکی ریاست الاسکا کے دورے کے دوران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فوج طالبان کے خلاف جنگی حکمت عملی کا اصلاح کر رہی ہے۔ اس کا مقصد زیادہ اہمیت کے حامل علاقوں کے گرد فورسز کی پوزیشن مضبوط بنانا ہے۔ ان علاقوں میں دارالحکومت کابل اور دیگر شہروں کے علاوہ سرحدی گزر گاہیں اور اہم بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ “جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ یہ فورسز طالبان کو روکیں گی یا نہیں ،،، میں سمجھتا ہوں کہ پہلی چیز یہ کرنا چاہیے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ (طالبان کے) زور حرکت کو سست بنائیں”۔

آسٹن کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز پیش قدمی کی صلاحیت اور قدرت رکھتی ہیں تاہم دیکھا جائے گا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج 31 اگست تک افغانستان میں اپنا مشن ختم کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ یہ مکمل انخلا صدر جو بائیڈن کے احکامات پر عمل میں آ رہا ہے۔