مربوط افغان حکومت کیلیے پاکستان کے پس پردہ رابطے

Pakistan and Afghanistan

Pakistan and Afghanistan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد وفاق کسی بھی حتمی پالیسی کوا ختیار کرنے کے حوالے سے اعلی سطح پر عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ اس حوالے سے یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور برداری کی افغانستان کے لیے پالیسی کیا ہوگی؟

اہم ترین وفاق کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں متوقع حکومت کی حمایت عالمی منظر نامہ سامنے آنے کے بعد کی جاسکتی ہے۔عالمی منظر نامہ یہ دیکھا جائے گا کہ عالمی طاقتوں اور ممالک کی افغانستان میں ممکنہ حکومت کی تشکیل کی صورت میں پالیسی کیا ہوگی؟

پاکستان اپنی قومی سلامتی کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے متوقع افغان حکومت کی حمایت کا اعلان کرسکتا ہے۔تاہم اس اعلان سے قبل تمام امور اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان کے لیے کیا پالیسی اختیار کی جائے۔اس پر اعلی سطح پرمشاورت جاری ہے۔

پاکستان افغانستان کے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مربوط حکومت کے قیام کے لیے پس پردہ رابطہ کاری جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق افغانستان کے لیے حتمی پالیسی اختیار کرنے سے قبل دوبارہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا۔اگر ضروری ہوا تو پارلیمان یا پارلیمانی قیادت کا اعتماد میں لیا جا سکتا ہے۔