افغان سرمایہ کاروں کا پاکستان سے فیکٹریاں منتقل کرنے کا فیصلہ

Factories

Factories

کابل (جیوڈیسک) افغان سرمایہ کاروں نے پاکستان سے 80 فیکٹریاں قندھار منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

افغان سرمایہ کاروں نے پاکستان سے 80 فیکٹریوں کو قندھار منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے ڈپٹی انڈسٹریل سربراہ فضل الحق مشوانی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان نجی سرمایہ کار پاکستان سے اسی فیکٹریاں صوبہ قندھار منتقل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار منصوبہ قندھار میں بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ سرمایہ کاری کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت اپنے سرمایہ کاروں کو بجلی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے فیکٹریاں منتقل ہونے کی صورت میں تین ہزار کے قریب افراد کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔