افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

Jennifer Saki

Jennifer Saki

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اشرف غنی کی کوششوں کے حامی ہیں۔

ملکی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت سے مدد لینا مثبت عمل ہے۔ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں کردار ادا کر رہا ہے۔ خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ساکی نے واضح کیا کہ اشرف غنی کی کوشش ہے کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام میں پاکستان اور بھارت کو بھی شامل کیا جائے۔