افغانستان: الیکشن کمشن نے ووٹوں کی پڑتال کا کام معطل کر دیا

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان الیکشن کمشن نے ملک میں حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی پڑتال کا کام معطل کر دیا ہے۔ آزاد الیکشن کمشن نے بغیر وضاحت کیے کہا ہے کہ یہ عمل غلط فہمیوں کی بنیاد پر روکا جا رہا ہے۔

اس سال جون میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان مقابلہ ہوا تھا اور دونوں نے انتخابی بے قاعدگیوں کے الزامات عائد کئے تھے۔

ووٹوں کی پڑتال کے دوران وقتاً فوقتاً اختلافات کی وجہ سے امیدوار بار بار واک آؤٹ کرتے رہے۔ بی بی سی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتے کو ووٹوں کی پڑتال کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے اشرف غنی کے نمائندوں نے مختصر وقت کے لیے واک آوٹ کیا۔