افغانستان میں امن کوششوں کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہیں : وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کیلئے عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔

جس پر ولیم ہیگ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ بدھ کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے تھے۔