افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے ، نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کوششوں کے لیے اقوام عالم کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے وزیراعظم ہاوس میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

جس میں دو طرفہ امور ،خطے کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے تعاون پر بات چیت کی، ولیم ہیگ کا کہناتھا کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف کردار اہم ہے اورپاکستان کی خطے بالخصوص افغانستان میں امن کوششیں قابل تحسین ہیں۔