افغان صدر حامد کرزئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

Hamid Karzai visited Pakistan

Hamid Karzai visited Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کی دعوت قبول کر لی، جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جنان موسی زئی نے کابل میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔

جنان موسی زئی کا کہنا تھا امید ہے نئی پاکستانی حکومت افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا نومنتخب پاکستانی وزیر اعظم پاک افغان تعلقات کا نیا باب کھول سکتے ہیں۔