افغانستان میں دہشت گرد حملوں پر اقوام متحدہ کی شدید مذمت

United Nations

United Nations

قندھار (اصل میڈیا ڈیسک) قوام متحدہ نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک جامع مسجد پر بم حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے متعلقہ دفتر کی ترجمان مونیکا گروئلی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے چیئر مین عبداللہ شاہد نے درجنوں انسانوں کی اموات کا موجب بننے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق شاہد نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کی تمنا کی ہے۔

واضح رہے کہ اہل تشیع کی مسجد فاطمیہ میں نماز جمعہ کے دوران دو خود کش حملو ں میں 47 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔