افغانستان : امریکی افواج کا انخلا، دس فوجی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں

Afghanistan

Afghanistan

پشاور(جیوڈیسک) افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری ہے، دس فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔پاکستان کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان بگرام امریکی بیس کیمپ سے دس امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں اور کسٹم کلیرنس کے بعد کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ کر دی گئیں۔گزشتہ دو ماہ کے دوران اافغانستان سے خیبر ایجنسی کے راستے ساٹھ سے زائد فوجی گاڑیاں اور دیگر فوجی سامان کراچی بندرگاہ بھجوایاجا چکا ہے۔