دوبارہ پولنگ : تھرپارکر اور کشمور سے پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Tharparkar Polling

Tharparkar Polling

تھرپارکر (جیوڈیسک) کشمور تھرپارکر اور کشمور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں بعض پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 229، اور230جبکہ پی ایس 61 ،62،63 اور 17 پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔

گیارہ مئی کو انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر چھینے اور جلائے جانے کے بعد تھر پارکر کے حلقوں این اے 229 اور 230 جبکہ پی ایس 61 اور 62 کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 230 پر، پیپلز پارٹی کے نور محمد شاہ جیلانی کامیاب قرار پائے ہیں۔انہوں نے مجموعی طور پر 60 ہزار 713 ووٹ لئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 58 ہزار 354 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 229 تھرپارکر ون کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے بعد پیپلز پارٹی کے فقیر شیرمحمد بلالانی نے 279 پولنگ اسٹیشنوں سے 86 ہزار 592 ووٹ حاصل کیے۔

کامیاب قرار پائے ہیں۔ پی ایس 61 پر پیپلز پارٹی کے مہیش ملانی ،پی ایس 62 پر پیپلز پارٹی کے مخدوم خلیل الزماں اور پی ایس 63 پر بھی پیپلز پارٹی ہی کے دوست علی راہیموں نے فتح حاصل کی۔ پی ایس کشمور کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر بھی دوبارہ پولنگ ہوئی۔ یہاں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار میرعابد حسین سندرانی مجموعی طور پر 20 ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔