اعصام اور جولین راجرز نے میامی ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی

Aisam

Aisam

پاکستان (جیوڈیسک)میامی ماسٹر ٹینس میں پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک ڈچ جوڑی نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

میامی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین راجر نے اسپین کے مارسل گرانولرز اور مارک لوپیز کی جوڑی کو شکست دے کر حتمی معرکے کے لئے کوالیفائی کیا۔

پہلے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر برتری حاصل کرلی۔

دوسرے سیٹ میں بھی اعصام اور راجر چھائے رہے اور چھ دو سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں پاک ڈچ جوڑی کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دمیترو اور ڈنمارک کے فریڈریک نیلسن کی جوڑی سے ہوگا۔