الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت مری یوسی روات میں صاف پانی منصوبے کا افتتاح

Opening

Opening

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت مری یوسی روات ٹنڈؤئی میں صاف پانی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا ہے الخدمت صاف پانی پراجیکٹ کا مقصدملک بھر میں ہر خاص و عام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔اس موقع پر غلام احمد عباسی، عطاء الرحمان عباسی، شہزاد عباسی، تیمور طاہر اور معزیزین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ الخدمت اسلام آباد ملک بھر میں صاف پانی کے چھوٹے اور بڑے منصوبے لگا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت ا سوقت کمیونٹی ہیڈ پمپ، واٹر ویل، سبمرسبل پپ، گریوٹی فلو سکیم، واٹر فلٹریشن پلانٹس جیسے دیگر ہزاروں منصوبہ جات مکمل کر چکی ہے اور ہزاروں منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر غلام احمد عباسی اور عطاء الرحمان عباسی کا کہنا تھا کہ الخدمت بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس موقع پر معزیزین علاقہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ الخدمت اپنا مشن جار ی رکھے گی۔

سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد الطاف شیر نے کہا کہ الخدمت کے صاف پانی پراجیکٹ کے تحت ملک بھر میں یومیہ قریباَ24 لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے ان منصوبوں کا مقصد صاف پانی کے ذریعے ایک صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ کارپوریٹ شہزاد سلیم عباسی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آلودہ پانی اور اس سے ہونے والے نقصانات کے پیشِ نظر ملک بھرمیں ہر علاقے کی ضروریات کی مناسبت سے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔