تمام مکتب فکر صرف بقی پاکستان کی فکر کریں۔اظہار بخاری اسلام تو زندہ ہے،مُردہ ضمیر زندہ کرنے کی ضرورت ہے

راولپنڈی ( نمائندہ، این این اے ) محمدی مسجد لالکڑتی میں معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے اسلامی نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام و پاکستا ن لازم و ملزوم ،جو ہمیشہ قائم رہنے کیلیے معرض وجود میں آئے ہیں ۔ پاکستان کا تحفظ درحقیت اسلام کا تحفظ ہے۔ قوم جشن آزادی کے ساتھ مشن آزادی کی بھی تجدید عہد کر ے ۔اسلام زندہ ہے،مُردہ ضمیر زندہ کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کا قیام ، خدا تعالی کا خصوصی انعام ہے۔

خدا تعالی نے پاکستان کا نقشہ بنا کر یہ باور کرا دیا ، کہ جب تک سبز گنبد صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم میں سونے والے مکین صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرتے رہوگے ، سبز پرچم لہراتارہے گا ۔ملک اخلاقی معاشرتی اور اقتصادی بیگاڑ کی انتہا کو پہنچ گیا ہے۔اب حالات صرف اعلانات اور وعظ و تلقین سے ٹھیک نہیں ہونگے ۔ اس کے لیے ہمیں عملی اقدامات کرنا ہو نگے۔ہمیں ذاتی نہیں ، قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہو گا ۔ اظہار بخار ی نے کہا23مارچ وہ عظیم دن ہے۔

جس کی کوکھ سے آزادی نے جنم لیا ۔حصول پاکستان کیلیے بر صغیر کا بچہ بچہ آ زادی کی لڑی میںپرویا ہوا تھا ۔ آزادی نعمت خدا وندی ہے۔اس کی قدر کرنا ہی عقل مندی ہے ۔آزادی کے چاند ستارے پر دھشتگردی کا گہن لگا ہے۔ آج پاکستان جن خطرات میں گھر چکا ہے ، اس کیلیے ضروری ہے ، کہ قوم اپنی آزادی شگروں سے بچانے کیلیے تشویش میں مبتلا ہونے کی بجائے متحد ہو جائے۔

پاکستان کی اہمیت ان مائوں سے پوچھوں، جنہوں نے اپنے بچوں کی قربانیاں دے کر ہمارے بچوں کو آزادی کی نعمت سے مالا مال کر دیا ۔ ۔یہ حقیقت ہے ،منتشر قومیں آزادی کی نعمت سے محروم ہو جایاکرتی ہیں ۔ قر بانیوں سے بننے والا پاکستان اپنی بقی کے لیے قوم کی قر بتوں کا متمنی ہے ۔ہمیں اپنی آزاد سانسوں پر لگا فرسودہ نظام کا پہرا ختم کرنے کیلیے اپنے فروعی اختلافات اور ذاتی مفادات کو فراموش کرکے عروسہ آزادی کا تحفظ کرنا ہو گا۔

مادر وطن کے سینے میں دھشتگردی کی آگ لگانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرڈٹ جا نا ہو گا ۔اصل اور سچی آزادی اس وقت نصیب ہو گی ۔جب ہم غیروں کے خوف سے آ زاد ہو کر اللہ تعالی کا خوف پیدا کر لیں گے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ ہم استحکام پاکستان کے لیے اپنی اپنی آوازوں اوردماغ کی سوچوں کو یکجا کر لیں۔ آخر میں اظہار بخاری نے ملکی استحکام کیلیے خصوصی دعا کی۔