آل سندھ انورخان میموریل ٹورنامنٹ میں ناصر اسپورٹس نے بلوچ برادرز اور کوہاٹ اسپورٹس نے ملک اسٹار کو زیر کردیا

کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے تعاون سے رحیم محمڈن اور اسامہ اسپورٹس کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری پہلا آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دو اور میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں کورنگی معروف ٹیم ناصر اسپورٹس نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل بلوچ برادر ملیر کو 7-0کی عبرتناک شکست سے دو چار کردیا کھیل کی خاص بات فاتح ٹیم کے عارف کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3 خوبصورت گول کرکے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرکے ریکارڈ قائم کرلیا جبکہ فاتح ٹیم ہی کے شہزور نے 2، جنید اور دانش نے ایک ایک گول اسکور کیا۔بلوچ برادر ملیر کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی دباو کا شکار رہی۔

انہوں ایک دو حلمے بھی کئے لیکن ناصر اسپورٹس کے گول کیپر واجد نے اپنے شاندار کھیل کی وجہ سے ان حملوں کو ناکام بنا دیا ،ٹورنامنٹ میں کھلے گئے دوسرے اہم میچ میں شاہ فیصل ٹائون کی نوجوانوں پر مشتمل فٹ بال ٹیم کوہاٹ اسپورٹس نے پنالٹی ککس پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مشہور فٹ بال ٹیم ملک اسٹار کو 4-2 سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دوران کھیل دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود ایک بار بھی گیند گول پوسٹ میں داخل نہ کرسکی ،کوہاٹ اسپورٹس کی اس شاندار کامیابی پر شائقین نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی میچ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔

Football Tornament

Football Tornament