الفلاح سکالرشپ سکیم کے تحت 9 ویں سالانہ اقلیتی کنونشن کا انعقاد

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد (پریس ریلیز) الفلاح سکالرشپ سکیم کے تحت 9 ویں سالانہ اقلیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔ کنونشن میں چیئرمین الفلاح سکالر شپ سکیم مجید احمد چوہدری، نیشنل ڈائریکٹر الفلاح سکالر شپ علی رضا،صدر الخدمت فاؤنڈیشن گوجرانولہ خالد احمد شیخ ، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر پنجاب عرفان مارٹن، ایم ایس جنرل ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر اعجاز اختر بھٹی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کنونشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ پادری صابر گل نے کلام مقدس پر روشنی ڈالی ۔ علی رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کا مقصد گوجرانولہ کی اقلیتی برادری کواس ا سکیم سے متعارف کروانا اور مستحق اور ذہین طلبا کو اسکالر شپ فراہم کرنا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 119 طلبہ اور طالبات الفلاح سکالرشپ سکیم سے مالی معاونت حاصل کر کے اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں جن میں ماسٹرز، انجینئرز، ڈاکٹر اور بی ایس آنرز کے طلبہ شامل ہیں اور آج مزید 9 اقلیتی طلبہ کو سکالرشپ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ اس سکیم سے 1998 سے 2020 تک 3872 طلبا مستفید ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت الفلاح 615 طلبا و طالبات کو سکالرشپ فراہم کی جارہی ہے ۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور الفلاح کی اس بلا تفریق انسانی خدمت اور جذبے کو سراہا ۔ تقریب کے اختتام پرمہمانان کو شیلڈز پیش کی گئیں ۔